ایک سعودی شہری نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک بپھری ہوئی ندی میں ڈوبتے ہوئے بچے کو بچا لیا جب کہ وہ تیرنا بھی نہیں جانتا تھا۔

ایک سعودی شہری نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک بپھری ہوئی ندی میں ڈوبتے ہوئے بچے کو بچا لیا جب کہ وہ تیرنا بھی نہیں جانتا تھا۔ 

Newswarningtv & News live      ایک سعودی شہری نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک بپھری ہوئی ندی میں ڈوبتے ہوئے بچے کو بچا لیا جب کہ وہ تیرنا بھی نہیں جانتا تھا۔

Newswarningtv & News live      ایک سعودی شہری نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک بپھری ہوئی ندی میں ڈوبتے ہوئے بچے کو بچا لیا جب کہ وہ تیرنا بھی نہیں جانتا تھا۔ 



عرب نیوز کے مطابق ایک بچہ برساتی ندی کے کنارے سے پانی میں گر گیا جو پانی کے تیز بہاو کے باعث سنبھل نہیں سکا ۔ ڈوبتے ہوئے بچے کو دیکھ کر اس ہیرو نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ 

  


ایسے میں سعودی شہری عامر الشہری نے تیراکی نہ جانتے ہوئے اور اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے کسی حفاظتی اقدام کے بغیر ندی میں چھلانگ لگا دی۔ 


شروع میں ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بھی پانی کے تیز بہاؤ کی نذر ہو گیا ہے لیکن کچھ ہی وقت میں عامر شہری بچے کےقریب پہنچ گیا۔ 


سعودی تاجر عبداللہ العجلانی نے الشھری کو 2،667 ڈالر انعام دیا ہے۔(فوٹو العربیہ) 


دوسرے ہی لمحے اس نے ہاتھ پاؤں مارتے ہوئے بچے کو تیز بہاؤ سے اپنی جانب کھینچنے کی کوشش کی اور پانی سے باہر نکلنے میں اس کی مدد کی۔ 


سعودی عرب کے علاقے عسیر کے شمال مغرب میں احد تھربان کے قریب اس برساتی ندی میں پانی کا بہاؤ گذشتہ دنوں کی موسلا دھار بارش کے باعث کافی تیز ہو گیا ہے۔ 


حالیہ بارشوں کے باعث اس طرح کے ندی نالے کناروں سے باہر بہہ نکلتے ہیں جس کی وجہ سے مقامی حکام نے عوام کو ایسے علاقوں سے دور رہنے کی پرزور اپیل اور تاکید کی ہے۔ 


بعد ازاں عامر الشھری نے عرب نیوز کو بتایا کہ نماز کی ادائیگی کے بعد میں مسجد سے نکلا تھا کہ میں نے قریب ندی کے تیز بہاؤ والے پانی میں اس بچے کو گرتے ہوئے دیکھا۔ 


انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے احساس ہو گیا تھا کہ بچہ انتہائی خطرے میں ہے۔ 


برساتی ندی میں پانی کا بہاؤ موسلا دھار بارش کے باعث تیز ہو گیا ہے۔ ) 


عامر الشہری نے بتایا کہ کچھ اور لوگ بھی پانی میں کود گئے تھے اور وہ اسے کنارے کے قریب لانے کی کوشش کر رہے تھے کہ لڑکا دوبارہ تیز بہاؤ کی نذر ہو گیا۔ 


انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد میں نے اپنے بارے میں بالکل بھی نہیں سوچا میرا صرف یہ مقصد تھا کہ کسی بھی صورت میں اس لڑکے کو پانی سے باہر نکالنا ہے۔ 


سعودی ہیرو عامر الشہری نے اس وادی میں موجود ندی کے قریب رہنے والے تمام لوگوں کو اپنے کنبے اور خاص کر بچوں کو ندی کے کنارے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ 


اس ہیرو اور ان کے ساتھ دیگر افراد جنہوں نے پہلے بچے کو نکالنے کی کوشش کی ان کے بہادرانہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے ویڈیو دیکھ کر عربی ہیش ٹیگ کے ساتھ 'ہیرو عامر الشہری' کے لیے ٹویٹ کیا ہے۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post