مقبوضہ کشمیر مقناطیسی بموں نے بھارتی فورسز کیلیے خطرے کی گھنٹی
![]() |
| مقبوضہ کشمیر مقناطیسی بموں نے بھارتی فورسز کیلیے خطرے کی گھنٹی |
سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمری میں پائے جانے *والے مقناطیسی بموں سے بھارتی افواج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
***
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں مقناطیسی بموں کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ یہ ان بموں سے کافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں جنہوں نے افغانستان میں بہت نقصان کیا ہے۔
***
خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں مارے جانے والے چھاپوں میں ایسے بم برآمد ہوئے ہیں جنہیں کسی بھی گاڑی یا جگہ پر چپکانے کے بعد ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا جا سکتا ہے۔
***
بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مطابق چھوٹے قسم کے خود ساختہ مقناطیسی بم اپنی تباہی کے لحاظ سے انتہائی طاقتور ہیں۔
***
بھارت میں برسر اقتدار انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ وادی چنار کی حیثیت تبدیل کرکے وہاں اضافی سیکیورٹی نفری متعین کی تھی جسے مہذب لوگ دنیا کی سب سے بڑی جیل قرار دیتے ہیں۔
***
نیوزواورنگ ٹی وی کے مطابق
مقناطیسی بموں سے انتہائی خوفزدہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے خود کو بچانے کے لیے سیکیورٹی پروٹوکول تبدیل کردیا ہے۔
***
بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر فوجی اور سرکاری گاڑیوں میں زیادہ فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ فوجی گاڑیوں پر کیمرے لگانے کے علاوہ فوجی قافلوں کو ڈرون سے مانیٹر بھی کیا جا رہا ہے۔
