*علی سد پارہ پہاڑوں کا بیٹا واپس تو آ گیا مگر کاندھوں پر
علی سد پارہ ’پہاڑوں کا بیٹا واپس تو آ گیا مگر کاندھوں پر‘
" تقریباً چھ ماہ بعد پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ. اور دیگر ساتھیوں کی لاش ملنے کی خبر پیر کے روز سامنے آئی اور چند ہی لمحوں میں سوشل ٹائم لائنز پر وہی تصاویر اور الفاظ بکھیر گئی جو رواں برس فروری میں کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران ان کے لاپتہ ہونے کے بعد سامنے آئے تھے۔
***
" ایک مرتبہ پھر کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا نام ٹوئٹر. کی ٹرینڈز لسٹ کا حصہ بنا، ان کے کارنامے گنوائے گئے اور یادیں تازہ ہوئیں۔
***
البتہ اس مرتبہ ان سے متعلق ہونے والی گفتگو میں" ماضی کی طرح کا انتظار اور بے یقینی نہیں بلکہ مغفرت کی دعائیں اور ان کے صاحبزادے کی جواں ہمتی کے لیے داد کا رنگ باقی سب پہلوؤں پر غالب رہا۔
***
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے پیر کے روز ابتدا. میں لاشیں ملنے کی اطلاع دیتے ہوئے شناخت کا عمل باقی رہنے کی اطلاع دی گئی، کچھ دیر بعد تصدیق کر دی گئی کہ ملنے والی لاشیں کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہو جانے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی ہیں
***
نیوزواورنگ ٹی وی کے مطابق
تقریبا چھ ماہ تک ’پہاڑوں کی آغوش میں رہنے‘ کے بعد واپس پہنچنے والے محمد علی سدپارہ کی میت کا ذکر کیا تو جہاں ان کے اہلخانہ کا انتظار ختم ہونے پر شکرگزاری کا اظہار کیا وہیں ان سے متعلق جذبات بھی گفتگو کا نمایاں حصہ رہے۔
Tags
موسم
