جانیے چینی کی فی کلو قیمت

لاہور: چینی کی قیمت تواتر کے ساتھ بلندی
کی جانب گامزن ہے، لاہور میں فی کلو چینی 140 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
لاہور کی اکبری منڈی میں 50
کلو چینی کا تھیلا 6800 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دوکاندار اسے 140 روپے فی کلو کے حساب
سے فروخت کررہے ہیں۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 136 روپے کلو چینی دکان پر پہنچ کر
پڑتی ہے، اکبری منڈی میں 50 کلو چینی کا تھیلا 6800 روپے کا ہوچکا ہے۔ newswarningtv