چہلم (حضرت امام حسین ؓ)کے جلوس کے لیے ٹریفک کے انتظامات
20 صفر۔1445ھ بمطابق 7 ستمبر2023- بروز جمعرات چہلم (حضرت امام حسینؓ) کا جلوس نشتر پارک سے 1300 بجے برآمد ہوگا -ااس جلو س سے قبل علم کا جلو س مارٹن روڈ امام بارگاہ سے تقریبا 0900 بجے برآمد ہو گا اور یہ نشتر پارک پر اختتام پذیر ہو گا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی اور اس کے بعد جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادار کے لیے روانہ ہوگا۔
چہلم (حضرت امام حسین ؓ)
روٹ: نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ۔
جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگاشہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار(بہادر یار جنگ روڈ)، کوسٹ گارڈ، انکل سریاچوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل تک پہنچ سکے۔
تمام ٹریفک جوکہ لیاقت آباد سے جانب ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طر ف موڑ دیا جائے گا ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اوریہ تمام گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ، دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈشاہراہ قائدین، شاہراہ فیصل سے اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکیں گی۔
اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ اسٹیڈیم روڈکی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی، اسے نیو ایم اے جناح روڈکی جانب سے آنے کی اجازت ہو گی۔ البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پرجا سکیں گی۔
وہ تمام ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔
وہ تمام ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہے اسے براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔
ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
تمام قسم کی ٹریفک جوکہ براستہ شاہراہ قائدین سے نمائش چوک کی جانب جائے گی اسے سوسائٹی چورنگی سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سوائے ان گاڑیوں کے جنکے windscreen پرجلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہونگے۔
اسی طرح جملہ ٹریفک جو کہ ایم اے جناح روڈ سے صدر کی جانب جانے چاہیں گے اسے پریڈی اسٹریٹ، آغا خان روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ کی طر ف سے صدر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
کسی بھی گاڑی کو ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ جنکشن، ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ جلوس اس انٹرسیکشن سے گزرنہ جائے۔
. تمام ٹریفک جوکہ گارڈن کی طرف سے آغا خان روڈ کی طرف آئے گااسکوآغا خان روڈ، انکل سریا ہسپتال تک جانے کی اجازت ہو گی۔
جلوس کے لیے ٹریفک کے انتظامات
. ( راستہ برائے شرکا ء جلوس
. ناظم آباد سے آنے والے شرکاء لسبیلہ، البیلا، بائیں جانب گارڈن جماعت خانہ، سولجر بازارنمبر 3 لائٹ سگنل تا نمائش
\ لیاقت آباد، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر تا نمائش
. سو سائٹی لائٹ سگنل تا نمائش
گلستان جوہر و گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر .روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش
ڈائیورژن کے مقامات
تین ہٹی
لسبیلہ
لو لین چوک
کے ایم سی ورکشاپ
لی مارکیٹ
جناح برج
۔ ماڑیپور روڈ
آغا خان جماعت خانہ
تاج پشاوری ہوٹل (کھارادر)
آتما رام پریتم داس روڈ
آغاخان سوئم روڈ، انکل سریا ہاسپٹل
گرومندر
جمشید روڈ
سوسائٹی لائٹ سگنل
جیل فلائی اوور
شارع لیاقت
عبداللہ ہارون روڈ
ایم آر کیانی روڈ
ڈاکٹر داؤد پوتا روڈ
میر کرم علی تالپر روڈ
منسفیلڈ اسٹریٹ (طاہری مسجد)
نوٹ: کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پرآنے، جانے اور گاڑی کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔
newswarningtv ترجمان۔ DIGP ٹریفک کراچی