اسپین کے چڑیا گھر میں 4 شیروں میں کورونا نکل آیا.*

 اسپین کے شہر بارسلونا کے چڑیا گھر میں 4 شیروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Newswarningtv & News live

اسپین کے چڑیا گھر میں 4 شیروں میں کورونا نکل آیا.*
اسپین کے چڑیا گھر میں 4 شیروں میں کورونا نکل آیا.*

ویٹرینری حکام کے مطابق 3 مادہ شیروں زالا، نیما ا ور رن رن جبکہ ایک نر شیر کیومبی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔


حکام نے بتایا کہ جانوروں کی رکھوالی کرنے افراد نے شیروں میں کورونا کی علامات کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت نکلے ہیں۔


حکام کے مطابق چڑیا گھر کے بلیوں کے خاندان (فلینائی) سے تعلق رکھنے والے جانوروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا دوسرا بڑا واقعہ ہے اوراس سے قبل امریکی چڑیا گھر میں شیر اور چیتوں میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

چڑیا گھر میں موجود ٹائیگر میں کورونا کی تشخیص

***

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ چڑیا گھر کے دو ملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم جانور کیسے کورونا سے متاثر ہوئے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

***

دوسری جانب ہسپانوی چڑیا گھر کے حکام نے مدد کیلئے امریکا کے شہر نیویارک کے چڑیا گھر کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

***

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکا کے شہر نیویارک کے چڑیا گھر میں بھی 4 چیتے اور 3 شیروں میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں وہ مکمل صحتیا ب ہوگئے تھے۔

Newswarningtv & News live



Post a Comment

Previous Post Next Post