![]() |
| Newswarningtvاعتمرنا ایپ‘ سے 50 لاکھ پرمٹ کا اجرا |
, اعتمرنا ایپ‘ سے 50 لاکھ پرمٹ کا اجرا
وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا ہے کہ ’
کلک کریںکورونا وائرس کی وبا کے بعد عمرہ سیزن مرحلہ وار بحال کیے جانے سے اب تک مسجد الحرام میں 50 لاکھ سے زائد زائرین مستفیض ہوچکے ہیں‘۔
وزیر حج نے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ بعدازاں گورنر کو وزارت حج وعمرہ کی کارکردگی کی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت کی جانب سے عمرہ زائرین اور مسجد الحرام میں باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
عمرہ اور نماز کے لیے آنے والوں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے- (فوٹو ایس پی اے)
وزیر حج وعمرہ نے مزید بتایا کہ ابھی تک مسجد الحرام *آنے والوں میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا- وزارت حج و عمرہ مکمل طور پر مقررہ ضوابط پر عمل کررہی ہے تاکہ کورونا کی وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔
واضـح رہے سعودی عرب میں مارچ 2020 کے آخری* ہفتے سے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز باجماعت کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم کورونا وائرس کی وبا کم ہونے پر پابندی مرحلہ وار ختم کرتے ہوئے منظم طریقے سے عمرہ پروگرام بحال کیا گیا۔
*وزارت حج و عمرہ مقررہ ضوابط پر عمل کررہی ہے-فوٹو ایس پی اے.
عمرہ زائرین اور مسجد الحرام میں نماز باجماعت کے لیے خصوصی پرمٹ کا اجرا کیا گیا تاکہ لوگوں کی مخصوص تعداد کو عمرہ اور نماز باجماعت ادا کرنے کا موقع میسر آسکے۔
عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے وزارت نے ’اعتمرنا‘ ایپ کی سہولت جاری کی جس میں رجسٹر کرانے کے بعد ایپ کے ذریعے خودکار طریقے سے عمرہ پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔
*عمرہ پرمٹ جاری کیے جانے کے بعد مخصوص وقت پرمسجد الحرام پہنچا جاتا ہے اور پرمٹ کے مطابق دیئے گئے دورانیہ میں واپسی ہوتی ہے۔
