فرانسیسی صدر کورونا کا شکار ,,
پیرس عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اہلیہ بریگیٹ میکرون کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔
42 سالہ ایمانوئل میکرون کا گزشتہ روز کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔انہوں نے حال ہی میں یورپی یونین کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کی تھیں۔*
![]() |
| Newswarningtv & news liveفرانسیسی صدر کورونا کا شکار |
فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق فرانسیسی صدر گھر سے صدارتی امور انجام دیتے رہیں گے۔*
دوسری جانب فرانسیسی صدر سے ملاقات کرنے والے ہسپانوی وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ہسپانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پیڈرو سانچیز کا فوری ٹیسٹ کیا جائے گا اور وہ 24 دسمبر تک قرنطینہ میں رہیں گے۔‘
