آج رات دنیا کے دیگر ممالک کے طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی شہاب ثاقب کا نظارہ کیا جاسکے گا۔
*ماہرین فلکیات کے مطابق آج رات شہاب ثاقب کے ٹکڑے زمین کے کافی قریب سے گزریں گے اور زمین کے ہر حصے میں جہاں مطلع صاف ہوگا، ان کا نظارہ انسانی آنکھ سے کیا جاسکے گا اور چاند کی غیر موجودگی سے یہ نظارہ زیادہ صاف نظر آئے گا۔*
خلا میں دلچسپی رکھنے والے آج شہاب ثاقب کا نظارہ کرسکیں گے*
گلگت اور غذر سے شہاب ثاقب گزرنے کی اطلاعات
ماہرین فلکیات کاکہنا ہے شہابیوں کے گرنے کا سلسلہ رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا اور سندھ
![]() |
| آج رات دنیا کے دیگر ممالک کے طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی شہاب ثاقب کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ |
کے علاقوں گھارو اور میر پور ساکرو سمیت جہاں روشنی کم ہو نظارہ کیا جاسکے گا۔*
واضح رہے کہ شہاب ثاقب سیارچوں کے ٹوٹے ہوئے ذرات ہوتے ہیں جو زمین کے ماحول میں آتے ہوئے آکسیجن اور کشش کے باعث جلتے نظر آتے ہیں۔*
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق ہر روز زمین پر 100 سے 300 ٹن کے درمیان خلائی مٹی اور پتھروں کی بارش ہوتی ہے مگر ان کا حجم کسی ریت کے ذرے سے زیادہ بڑا نہیں ہوتا۔*
Newswarningtv & news live
