ٹوئٹر صارفین ہفتے کے سات دن 24 گھنٹے آن لائن سٹریم کر سکیں گے۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو س کہ ٹوئٹر اس فیچر کو کب تک لانچ کرےگا۔
![]() |
| ٹوئٹر جلد 24/7 ویڈیو سٹریمنگ لانچ کرنے والا ہے... |
ٹوئٹر اس سے پہلے ستمبر میں این ایف ایل گیمز کو بھی لائیو سٹریم کر چکا ہے ، جہاں 35 لاکھ صارفین نے ان گیمز کو دیکھا تھا۔
ہر وقت چلنے والی ویڈیوز سے ٹوئٹر کو کئی بار اپنے 15 اور 30 سیکنڈ کے اشتہارات چلانے کا موقع ملے گا۔جس سے کمپنی کے گرتے ہوئے مالی حالات کو سنوارنے میں مدد ملے گی۔
ٹوئٹر ابتدا میں صرف امریکا سے متعلق مواد کو ہی 24/7 لائیو سٹریم کرےگا، جس کے بعد اس کا دائرہ کار برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، برازیل اور جرمنی تک پھیلایا جائے گا۔ٹوئٹر جلد ہی 24/7 ویڈیو سٹریمنگ لانچ کرے گا
Newswarningtv & news live
