بلوچستان میں برفباری کے بعد موسم سرد،کراچی میں سردی(pak)
*شمالی بلوچستان میں برف باری کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑرہی ہے اور کوئٹہ میں پارا منفی 4 اور قلات میں منفی 7 تک گرگیا۔
*حالیہ بارش اور برف باری کے بعد بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے، وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی4 تک پہنچ گیا۔,,
نیوزواورنگ ٹی وی کے مطابق
*استور سمیت دیگر بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند
*کراچی میں نومبرکے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
*کوئٹہ کے علاوہ نواحی علاقوں میں بھی موسم شدید ہوگیا ہے، یہی صورت حال صوبے کے دیگر شمالی علاقوں میں بھی ہے، زیارت میں منفی 8 اور قلات میں منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
![]() |
| بلوچستان میں برفباری کے بعد موسم سرد،کراچی میں سردی(pak) |
*کراچی میں بھی کوئٹہ کی ہواؤں کا اثر دیکھا جارہا ہے اور آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل صبح کراچی میں پارا مزید گرنے کی پیش گوئی کی ہے ۔,,
