امارات کو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے خلاف ووٹنگ ناکام ہو گئی
*امریکی سینیٹ کے بہت سے ارکان نے اس ڈیل کی مخالفت کی تھی، تاہم ڈیل کے حق میں 50 اور مخالفت میں 46 ووٹ آئے ، بہت سخت مخالفت کے باوجود فیصلہ امارات کے حق میں ہو گیا
مریکا کی جانب سے کچھ عرصہ قبل امارات کو لڑاکا* طیارے 35-F اور Reaper ڈرون طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کی بہت سے امریکی پارلیمانی ممبران نے مخالفت کی تھی اور اسے اسرائیل کے حق میں نقصان دہ قرار دیا تھا۔ تاہم امریکی کانگریس کی منظوری کے بعد آخری مرحلہ سینیٹ کا تھا، جہاں بڑی مشکل سے امارات کو طیارے فروخت کرنے کی قرارداد پاس ہو گئی۔
![]() |
| امارات کو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے خلاف ووٹنگ* ناکام ہو گئی |
*اس حوالے سے امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے مخالفانہ قوانین کے دونوں مسودے مطلوبہ سادہ اکثریت بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ امریکی سینیٹ میں ریپبلکن ممبران کو اکثریت حاصل ہے۔امارات سے ڈرون طیاروں کی ڈیل کے حق میں 50 ووٹ دیئے گئے جب کہ اس ڈیل کی مخالفت میں 46 ووٹ آئے۔امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے لیڈر مِچ میکونل نے ارکان سینیٹ پر زور دیا تھا کہ وہ اس قانون کے مسودے کے خلاف ووٹ دیں جس میں صدر ٹرمپ کوامارات کو 23 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سینیٹ ارکان کی بڑی گنتی کی شدید مخالفت کے باوجود* امارات کو طیارے فروخت کرنے کے حق میں قرارداد منظور ہو گئی۔*
