ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہفتے تک بر قرار رہے گا: محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہفتے تک بر قرار رہے گا جب کہ جمعرات *اورہفتے کے دوران ملک میں مزیدبارش اور برف باری کا امکان ہے۔

ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہفتے تک بر قرار رہے گا: محکمہ موسمیات
ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہفتے تک بر قرار رہے گا: محکمہ موسمیات


***

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کوکوئٹہ، ژوب، لسبیلہ،زیارت ، بارکھان، خضدار، سبی، نصیر آباد اور  تربت میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

***

جب کہ سکھر ،لاڑکانہ، چترال، سوات، شانگلہ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بنوں، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، لاہور،گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد، بھکر اور ملتان میں بارش ہوگی۔

***

محکمہ موسمیات کےمطابق جمعے اور ہفتے کو مری اورگلیات میں اچھی بارش اوررفباری کا امکان ہے۔

***

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عوام سوشل میڈیا پر موسم کی پیشگوئی پر کان نہ دھریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post