بالی وڈ فلم 'ڈرٹی پکچر' کی اداکارہ گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں*
بالی وڈ فلم ڈرٹی پکچر سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے *جوہر دکھانے والی آریا بنرجی اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔
***
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ کا جودھ پور* پارک میں مقیم اپارٹمنٹ اندر سے بند ملنے پر پڑوسیوں کی جانب سے مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور انہیں اندر جانے کے لیے اداکارہ کے گھر کا دروازہ توڑنا پڑا۔
![]() |
| بالی وڈ فلم 'ڈرٹی پکچر' کی اداکارہ گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں* |
پولیس کے مطابق دوسری منزل پر واقع اداکارہ کے گھر* کادروازہ توڑنے پر جب پولیس حکام اندر داخل ہوئے تو آریا بنرجی کو بیڈ روم میں بے حس وحرکت پایا۔
***
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے منہ اور ناک سے خون* اور الٹیاں نکل رہی تھیں۔
***
ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی*
بھارتی اداکارہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں
پولیس بھارتی اداکارہ پر چاقو سے حملہ کرنیوالے ملزم تک پہنچ گئی
اداکارہ کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ آریا اپنے آپ کو خود* تک ہی محدود رکھتی تھیں، دوسروں کے معاملات میں دخل دینے سے گریز کرتی تھیں۔
***
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ* پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
***
آریا بنرجی نے 2010 میں ماڈلنگ سے اداکاری کے سفر* کا آغاز کیا، بعد ازاں اداکارہ نے فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔
