Newswarningtv & News live
![]() |
| News live latest news- breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business, politics, health, Live news on live.Newswarningtv *ٹوئٹر اور بلوم برگ لارہے ہیں اپنا نیوز چینل |
وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹوئٹر اور) مالیاتی امور کے حوالے سے معروف ادارے بلوم برگ مل کر ایک نیا نیوز چینل لانچ کرنے والے ہیں۔ یہ چینل ٹوئٹر پر 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن خبریں نشر کرتا رہے گا۔ دونوں کمپنیاں ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر اعلان کردیں گی
****
*اس نیوز چینل جس کا نام بھی ابھی معلوم نہیں، پر صرف بلوم برگ کے ترجیحی شعبوں یعنی مالیاتی امور اور سیاست ہی نہیں بلکہ کئی دوسرے موضوعات پر پروگرام نشر کئے جائیں گے۔*
*دوسری جانب ٹوئٹر صارفین کے بنائی ہوئی ویڈیوز کو بھی اس چینل پر نشر کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس چینل پر ادارتی کنٹرول مکمل طور پر بلوم برگ کا ہوگا۔
*اس نیوز چینل کا میبنہ طور پر مقصد اشتہارات کے ذریعے پیسے کمانا ہے۔
Newswarningtv & News live
