سعودی عرب نے افریقی ملک کیساتھ پہلی مرتبہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے،
زمبابوے اور سعودی عرب *کے درمیان سفارتی تعلقات استوار کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افریقی ملک زمبابوے کیساتھ سفارتی تعلقات استوار کر لیے گئے ہیں۔ سعودی عرب اور زمبابوے کے سفارتی نمائندوں نے امریکی شہر نیویارک میں ہوئی ایک ملاقات کے دوران دو طرفہ سفارتی معاہدے پر دستخط کیے۔*
Newswarningtv & News live
![]() |
| *سعودی عرب نے افریقی ملک کیساتھ پہلی مرتبہ سفارتی تعلقات قائم کر لی * |
دونوں ممالک کے نمائندوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں دو طرفہ فروغ پائیں گے۔ دوسری جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی افواہوں سے متعلق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ایک* ایسی خود مختار ریاست سے مشروط ہے جو فلسطینی عوام کے لیے بھی قابل قبول ہو۔
***
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میڈیا سے گفتگو میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے متعلق* پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ فلسطین کی 1967 والی حیثیت سے کم ناقابل قبول ہوگا۔وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ تعلقات کی بحالی کے لیے یہ شرط سعودی عرب کے فلسطین سے متعلق وژن کی عکاس ہے جس کے تحت 1982 میں بھی اٴْس وقت کے ولی عہد فہد بن عبدالعزیز نے فاس میں مذاکرات بھی کیے تھے۔
Newswarningtv & News live
