![]() |
| دوبئی ۔* اپنا مائیکروسافٹ فونٹ متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا شہر |
دوبئی ۔* اپنا مائیکروسافٹ فونٹ متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا شہر Newswarningtv & News live
اس بار دنیا کی سب سے اونچی عمارت یا دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ مال کے حوالے سے نہیں بلکہ اس بار دوبئی اپنا مائیکروسافٹ ڈیزائنڈ فونٹ متعارف کرانے کے حوالے سے دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے۔
یہ ٹائپ فیس لاطینی اور عربی رسم خط میں متعارف کرایا گیاہے اور یہ 23 زبانوں کےلیے دستیاب ہوگا۔دوبئی میں تمام حکومتی ادارے اپنی خط و کتابت اسی فونٹ میں کریں گے۔
*اس فونٹ کی تیاری کے تمام مراحل میں دوبئی کے ولی عہد شہزادہ ہمدان بن محمد ال مکتوم ذاتی طور پر شامل رہے۔اُن کا کہناہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں پہلے درجے پر رہنے کی مسلسل کوششوں کے حوالے سے یہ اہم قدم تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا فونٹ اپنی منفرد خصوصیات کی بنا پر یہ آن لائن اور دنیا بھر میں استعمال ہونے والے دوسرے فونٹس کے درمیان خاصا مقبول ہوگا۔
