سام سنگ نے بھی مارش میلو متعارف کرا دی*
سام سنگ نے بھی مارش میلو کو متعارف کرا دیا تاہم اس مارش میلو کا اینڈروئیڈ کے ورژن مارش میلو سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں۔ سام سنگ مارش میلو ایک ایپلی کیشن ہے جسے والدین اور بچوں کے لیے بنایا گیاہے۔ اس ایپلی کیشن سے والدین بچوں سے سمارٹ فون کے استعمال کے حوالے بات چیت کر سکتے ہیں۔
***
ایپلی کیشن میں بچے بھی اپنا یوزایج پلان بنا کر سمارٹ* فون کا استعمال سیکھ سکتےہی، پہلے سے طے شدہ اہداف کو حاصل کر کے انعام پا سکتےہیں۔
***
![]() |
| سام سنگ نے بھی مارش میلو متعارف کرا دی* |
اس انعام سے بچے مختلف ویب سائٹس پر خریداری کر* سکتے ہیں۔ طے شدہ اہداف کے مطابق موبائل استعمال نہ کرنےپر بچوں کے پوائنٹس کم ہو جاتے ہیں، جس کا اثر اُن کے انعام پر پڑتا ہے۔اس ایپلی کیشن کو خاص طور پر سام سنگ گلیکسی ڈیوائسز کےلیے بنایا گیا ہے۔
سام سنگ مارش میلو کو یہاں کلک کر کے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
