*بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔*
***
*پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
***
*ایل او سی پر بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی
*ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید
*آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 55 سال کی خاتون زخمی ہوگئیں ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
![]() |
| ایل او سی پر بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی* |
نیوزواورنگ ٹی وی کے مطابق
*خیال رہے کہ دو روز قبل بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی تھی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہو گئے تھے۔
