رواں سال جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 0.06 فیصد اضافہ ہوگیا

  رواں سال جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 0.06 فیصد اضافہ ہوگیا

چینی، دالوں، گھی سمیت22 اشیاء مہنگی جبکہ 6 اشیاء انڈے، آٹا، سبزیاں سستی اور23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، چینی درآمد اورکرشنگ سیزن کے باوجود 6 روپے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے۔  

Newswarningtv & News live  رواں سال جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 0.06 فیصد اضافہ ہوگیا
Newswarningtv & News live  رواں سال جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 0.06 فیصد اضافہ ہوگیا  

 

رواں سال جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 0.06 فیصد اضافہ ہوگیا


   *جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ہوگیا، چینی، دالوں، گھی سمیت22 اشیاء  مہنگی جبکہ 6 اشیاء انڈے، آٹا، سبزیاں سستی اور23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، چینی درآمد اورکرشنگ سیزن کے باوجود 6 روپے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں سال 2021ء جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

*گزشتہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 22 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 6 اشیاء سستی ہوئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے سستی ہونے والی 6 اشیاء میں آلو ایک روپے 13 پیسے فی کلو، انڈے 7 روپے 49 پیسے فی درجن، پیاز 2 روپے 3 پیسے فی کلو، ٹماٹر6 روپے 58 پیسے فی کلو، مرغی 21 روپے 30 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 25 روپے 44 پیسے سستا ہوا ہے۔

*اسی طرح مہنگی ہونے والی 22 اشیائے ضروریہ میں ایک ہفتے میں لہسن 36 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔


*دال مسور ایک روپے 16 پیسے فی کلو، دال ماش ایک روپے67 پیسے فی کلو، دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو، دال چنا ایک روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئیں۔ گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 144روپے 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ درآمد اورکرشنگ سیزن کے باوجود چینی 6 روپے 6 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے۔

*چینی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

۔ 4 ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 8 روپے 97 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ جس سے چینی کی اوسط قیمت 90 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلانے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں، مہنگائی میں اضافے اور خاتمے کیلئے نیا سسٹم لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی نے مہنگائی سے متعلق فیصلہ سازی کیلئے سپورٹ سسٹم تیار کیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نیا اسپورٹ سسٹم متعارف کروا دیا جائے گا۔ نئے نظام میں ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نرخنامے کا موازنہ بھی کیا جائے گا۔یہ موازنہ ادارہ شماریات کے ہفتہ وار جمع شدہ ڈیٹا سے کیا جائے گا۔ *

Post a Comment

Previous Post Next Post