.ابوعریش کمشنری کے مکان میں آتشزدگی، 3 بچے ہلاک

 ابوعریش کمشنری کے ایک مکان میں آگ لگنے سے 3 بچے ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ 

ابوعریش کمشنری کے مکان میں آتشزدگی، 3 بچے ہلاکNewswarningtv
ابوعریش کمشنری کے مکان میں آتشزدگی، 3 بچے ہلاکNewswarningtv 


طائف: جبل عمد میں آتشزدگی، جنگل راکھ کے ڈھیر میں تبدیل


گارڈ نے گرلز سکول کو تباہی سے بچا لیا

  ابوعریش کمشنری میں شاہ فیصل روڈ پر واقع ایک دو منزلہ مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔  

شہری دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے 3 بچے ہلاک ہوئے جن میں عمریں 3 سے آٹھ برس تھیں۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بچوں کی ماں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا  گیا جہاں انکا علاج جاری ہے جبکہ والد کی حالت بہتر ہے۔ 

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی- اس حوالے سے شہری دفاع کا مخصوص یونٹ وجہ معلوم کرنے کے لیے تحتیقات کررہا ہے۔

 

Post a Comment

Previous Post Next Post