بڑے شہروں میں بجلی بحال کر دی، فالٹ تاحال نظر نہیں* آیا: وزیر توانائی

 بڑے شہروں میں بجلی بحال کر دی، فالٹ تاحال نظر نہیں* آیا: وزیر توانائی

   

Newswarningtv & News live    بڑے شہروں میں بجلی بحال کر دی، فالٹ تاحال نظر نہیں* آیا: وزیر توانائی
Newswarningtv & News live    بڑے شہروں میں بجلی بحال کر دی، فالٹ تاحال نظر نہیں* آیا: وزیر توانائی

 

پاکستان کے وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بریک* ڈاؤن کے بعد بڑے شہروں میں بجلی کی جزوی بحال کی جا چکی ہے تاہم خرابی کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں کیا جا سکا اور ٹیمیں گدو کے علاقے میں موجود ہیں۔

اتوار کو اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ’سنیچر کو گیارہ بج کر 41 منٹ پر گدو پاور پلانٹ میں خرابی پیدا ہوئی اور اس کے بعد سسٹم نے خود کو بند کرنا شروع کر دیا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ جس وقت خرابی پیدا ہوئی دس ہزار 302 میگاواٹ چل رہے تھے جو سسٹم سے آؤٹ ہو گئے۔


الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے بجلی کے نرخ کیا ہوں گے؟


ایل این جی خریداری پر وزارت توانائی اور پی اے سی میں تنازع


پاکستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن: پورا ملک تاریک، مرحلہ وار بحالی

عمر ایوب نے بتایا کہ ’تربیلا کو دو بار سٹارٹ کیا۔ اسلام *آباد، لاہور اور فیصل آباد کے آدھے شہر میں بجلی آ چکی ہے۔ مزید چند گھنٹے لگیں گے۔‘

وجوہات کیا ہیں؟

وزیر توانائی نے کہا کہ ’ٹیمیں رات سے گدو کے علاقے* میں موجود ہیں۔ ابھی تک فالٹ نظر نہیں آیا۔ دھند کم ہوگی تو معلوم ہوگا۔‘

اس موقع پر وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بتایا کہ اگر* ترسیل کا نظام درست نہ ہو تو بجلی کی پیداوار سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔

انہوں نے ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ* ’بدقسمتی سے جنریشن پلانٹس لگا دیے گئے مگر ترسیل کا نظام درست نہیں کیا گیا۔‘

*ترسیل کا نظام 25 ہزار تک بجلی اٹھا سکتا ہے ۔ ہماری حکومت نے آتے ہی ترسیل کے نظام پر توجہ دی۔‘

بریک ڈاؤن کا ذمہ دار کون؟

عمر ایوب نے بتایا کہ ’انکوائری کرائیں گے، یہ تکنیکی *نوعیت کا کام ہے، انجینیئرز کریں گے۔ ذمہ داری کا جہاں تک تعلق ہے تو یہ سسٹم کا مسئلہ ہے، سسٹم کو بہتر کرنا ہوتا ہے۔‘

وزیر توانائی نے کہا کہ ان کی حکومت نے انچاس ارب *روپے ٹرانسمیشن سسٹم پر لگائے۔ ’ن لیگ کی حکومت میں اٹھارہ ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی سسٹم نہیں اٹھا سکتا۔ ہماری حکومت نے 24 ہزار میگاواٹ تک اپ گریڈ کیا ہے۔‘

عمر ایوب کے مطابق بریک ڈاؤن صرف پاکستان نے دنیا* کے مخلتف ممالک میں ہوتا ہے۔ سابق حکومتوں کے دور میں اس طرح کے آٹھ واقعات ہوئے۔

 بیان کے مطابق ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اس* وقت آٹھ 132 کے وی گرڈ پر بجلی بحال 11 کے وی فیڈرز پر بجلی بحالی جاری ہے۔

کھاریاں، لالہ موسی کے علاقوں میں بجلی بحالی شروع* ہوگئی ہے۔ پشاور سٹی کے چار 132 کے وی گرڈز پر بجلی بحال ہوگئی ہے۔

گوجر خان، جہلم اور ڈنگا کے علاقوں میں بھی بجلی بحال *ہونا شروع ہوگئی۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کے کئی علاقوں میں بجلی *بحالی شروع کر دی گئی ہے۔ راول گرڈ سے ریڈ زون کی بجلی بھی بحال ہوچکی ہے۔ 

کے الیکڑک کا کہنا ہے کراچی میں بجلی کی مرحلہ وار* بحالی کا عمل جاری ہے۔ نیا ناظم آباد سیمیت کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق سنیچر کی رات گیارہ بجکر41 منٹ پر* گدو بجلی گھر میں فنی خرابی کے باعث ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ کی۔ کراچی، لاہور، سلام آباد، راولپنڈی، جہلم، گجرات، ملتان، فیصل آباد، کشمیر اور کوئٹہ سمیت چاروں صوبوں میں بریک ڈاون رہا۔


*ترجمان نے عوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام ٹیمیں اپنے اپنے سٹیشن پر پہنچ چکی ہیں

*دوسری جانب ‏نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  500 کے وی کا سسٹم ٹرپ کرگیا جس کے بعد ملک میں بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوا۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post