سعودی، امریکی اور برطانوی فوجی مشقیں شروع.!

.سعودی، امریکی اور برطانوی فوجی مشقیں شروع. 


:سعودی، امریکی اور برطانوی فوجی مشقیں شروع.

 سمندری دفاع 21' کے نام سے مشترکہ فوجی مشقوں کا جمعرات کو آغاز ہو گیا-سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ کے دستے شامل ہیں-مشقوں کا سلسلہ دو ہفتے تک جاری رہے گا- 

سعودی، امریکی اور برطانوی فوجی مشقیں شروع.!
سعودی، امریکی اور برطانوی فوجی مشقیں شروع.!


سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سمندری فوجی مشقوں کی افتتاحی" تقریب میں سعودی عرب کے مشرقی بحری بیڑے کے کمانڈر میجر جنرل ماجد القحطانی موجود تھے-تقریب الجبیل کے کنگ عبدالعزیز سمندری اڈے میں منعقد ہوئی- 

:نیوزواورنگ ٹی وی کے مطابق 

بحری فوجی مشقوں کا مقصد حربی استعداد بڑھانا، سیکیورٹی تعاون کا دائرہ وسیع" کرنا، جنگی تجربات کا تبادلہ اور علاقائی سمندر کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے-مشقوں کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عوض العنزی نے بتایا کہ ان مشقوں میں سعودی، امریکی اور برطانوی دستے شریک ہیں-برطانیہ کا سمندری بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والا دستہ شامل ہے-اس موقع پر لیکچرز اور اعلی درجے کی مشقیں ہوں گی- 


یاد رہے کہ تینوں فریقوں کے بحری دستے اور فضائی بحری دستے حصہ لے رہے ہیں-اس موقع پر گولہ بارود بھی استعمال ہوگا-میرنز بھی مشقوں میں شریک ہیں-

Post a Comment

Previous Post Next Post