کورونا سے صحت یاب افراد سے خصوصی پروگرام میں تعاون کی اپیل

 معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کووڈ 19 (نئے کورونا) وائرس سے شفا پانے والوں سے اہم اپیل  کر دی- انہوں نے مرض کے طویل المیعاد اثرات کو سمجھنے کے لیے تعاون کے لیے کہا ہے-

 

کورونا سے صحت یاب افراد سے خصوصی پروگرام میں تعاون کی اپیل
کورونا سے صحت یاب افراد سے خصوصی پروگرام میں تعاون کی اپیل


کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے لیے نیا شیڈول

 معاون سیکریٹری صحت نے توجہ دلائی ہے کہ وزارت صحت نے کورونا وائرس کے دور رس اثرات کو سمجھنے کے لیے خصوصی پروگرام تیار کیا ہے- اس حوالے  سے کورونا سے شفا یاب افراد پر کیا بیتی اور کیا بیت رہی ہے یہ جاننے کے لیے سوالنامہ ترتیب دیا گیا ہے- کنگ فہد میڈیکل سٹی، وزارت صحت کے تعاون سے  اس سلسلے میں ایک طبی جائزہ تیار کر رہی ہے- جائزے کا عنوان ’کووڈ 19 کے مریضوں کے مختصر مدتی اور طویل مدتی تجربات‘ ہے-

نیوزواورنگ ٹی وی کے مطابق 

معاون سیکریٹری صحت نے توجہ دلائی کہ وزارت صحت یہ جاننا چاہتی ہے کہ جو لوگ کووڈ 19 میں مبتلا ہوئے وہ کن کن کیفیات سے گزرے- شروعات کیسے ہوئی- مرض کی تشخیص سے چار ہفتے یا اس سے زیادہ مدت پہلے وہ کس حال میں تھے؟ صحت یابی کے بعد کس قسم کے اثرات محسوس کررہے ہیں- جائزے کے نتائج کی بنیاد پر طویل مدتی پالیسی تیار کی جاسکے گی-


Post a Comment

Previous Post Next Post