ویک اینڈ پر کہاں درجہ حرارت کم رہے گا
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ویک اینڈ پر درجہ حرارت سعودی عرب کے چار علاقوں میں مزید چار ڈگری تک کم ہوجائے گا-

ویک اینڈ پر کہاں درجہ حرارت کم رہے گا
موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ حدود شمالیہ، قصیم، ریاض اور الشرقیہ کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت ایک تا چار ڈگری تک کم ہوگا-
جمعے کو جدہ میں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ رہے گا
موسمیات کے مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں میں جمعہ اور ہفتے کو بھی گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی
آئندہ ہفتے سردی کی نئی لہر متوقع
سردی کی نئی لہر اور بارش متوقع
محکمہ موسمیات نے سیر سپاٹے کے شائقین سے کہا ہے کہ وہ جنگل یا سمندر کا رخ کرنے سے قبل 988 پر رابطہ کرکے موسمی صورتحال ضرور دریافت کرلیں-
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی-نجران، ریاض اور الشرقیہ کے جنوبی مقامات، عسیر کے بعض علاقوں، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا موسم غیر مستحکم رہے گا-
سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کم رہے گا جبکہ حدود شمالیہ، الجوف، حائل اور تبوک کے مختلف مقامات پر برفانی سردی ہوگی-
جمعے کو جدہ میں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ جبکہ طریف اور القریات میں نقطہ انجماد سے تین ڈگری کم ہوگا-