![]() |
| کینیڈا پہنچنے والا پی آئی اے کا فضائی میزبان پراسرار پور لاپتہ ہوگیا |
کینیڈا پہنچنے والا پی آئی اے کا فضائی میزبان پراسرار* پور لاپتہ ہوگیا، قومی ائیرلائن حکام نے رمضان گل نامی ملازم کی
گمشدگی کی تصدیق کر دی، کینیڈین امیگریشن حکام کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن کے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا انکشاف ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ رمضان گل نامی فضائی میزبان اسلام آباد* سے پی آئی اے کی پرواز پی کے798 سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچا تھا۔ بعد ازاں پی آئی اے کا ملازم کینیڈا جاکر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ٹورنٹو ایئر پورٹ اتھارٹی کو رمضان گل کے پراسرار طور پر لاپتہ ہو جانے کی اطلاع دی جس کے بعد پی آئی اے حکام سے رابطہ کیا گیا۔
*پی آئی اے حکام نے اس حوالے سے تمام تفصیلات حاصل کرنے کے بعد فضائی میزبان کی گمشدگی کی تصدیق کر دی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن حکام کو رمضان گل کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر کے اعلان کیا کہ مذکورہ ملازم کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پی آئی اے کا کوئی فضائی میزبان یوں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔
آج سے 2 برس قبل پی آئی اے کی ایک ائیرہوسٹس بھی*
کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی تھی۔ فریحہ مختار نامی ائیر ہوسٹس نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی تھی۔پی آئی اے ائیر ہوسٹس کی انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی تھی تاہم انہوں نے مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھایا ،کینیڈا پہنچ کر 11 ستمبر 2018 کو سیاسی پناہ لے لی تھی ۔ لاہور سے تعلق رکھنے و الی فریحہ مختار نے
ٹورنٹو جانے والی فلائٹ میں ڈیوٹی کےلئے خود کو کراچی بیسڈ ظاہر کیا اور پھر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کینیڈا پہنچ کر غائب ہوگئی۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ فریحہ مختار کینیڈا میں پی آئی اے* کی سابق ائیر ہوسٹس ماہرہ کے ساتھ رہائش پذیر ہےماہرہ بھی 4سال قبل کینیڈا میں روپوش ہو گئی تھی جس کے بعد ائیرہوسٹس ماہرہ نے کینیڈا کے ایک ہوٹل میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ آخری اطلاعات تک کینیڈا میں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ جبکہ ایسا ہی ایک واقعہ 2019 میں بھی پیش آیا جب شازیہ نامی ائیرہوسٹس پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پیرس پہنچنے کے بعد غائب ہوگئی تھی۔ *
