اس ماہ آپ کے پی ایف اکاؤنٹ میں زیادہ پیسے آنے. والے ہیں۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ EPFO ممبران جلد ہی پی ایف پر سود حاصل کر سکتے ہیں۔ دراصل مودی حکومت نے مالی سال 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود کی منظوری دیدی ہے۔
***
ئی دہلی: ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف. او) کے ممبروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ اس ماہ آپ کے پی ایف اکاؤنٹ میں زیادہ پیسے آنے والے ہیں۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ EPFO ممبران جلد ہی پی ایف پر سود حاصل کر سکتے ہیں۔ دراصل مودی حکومت نے مالی سال 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود کی منظوری دیدی ہے۔ جی ہاں EPFO مالی سال 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود اگست کے مہینے میں بھیجا جا سکتا ہے۔
***
6.5 کروڑ ںوکری پیشہ لوگوں (Employee's) کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او EPFO) کے 6 کروڑ اکاؤنٹ ہولڈرز طویل عرصے سے اس امید میں تھے کہ جولائی کے آخر میں پی ایف (PF) کا پیسہ پی ایف اکاؤنٹ (pf account) میں ٹرانسفر ہو جائے گا لیکن 31 جولائی تک ای پی ایف او EPFO نے ٹرانسفر نہیں کیا۔ حالانکہ یہ خبر ہے کہ پی ایف کا پیسہ اگست میں یعنی اس مہینے میں پی ایف اکاؤنٹ ہولڈرز (PF Account Holders) کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔ ای پی ایف او نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر پی ایف کی شرح سود (PF interest rate) سے متعلق اہم معلومات دی ہیں۔
جانیں ای پی ایف او نے کیا کہا؟
***
ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ ہولڈر نے ای پی ایف او کو ٹیگ کیا اور سوال پوچھا کہ ای پی ایف او کی جانب سے سود کی رقم کب ٹرانسفر کی جائے گی۔ اس پر ای پی ایف او نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جواب دیا ہے کہ جب بھی اکاؤنٹ میں سود کریڈٹ کیا جائے گا اسے ایک ساتھ جمع کیا جائے گا اور پورا پیسہ دیا جائے گا۔ سود کی وجہ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا۔
***