طالبان گزشتہ چند دنوں سے افغانستان کے متعدد. صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرتے ہوئے اتوار کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود صدرارتی محل پر کنٹرول کا دعویٰ بھی کر چکے ہیں۔
***
پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال پاکستان میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے
پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ہی موضوع زیر بحث ہے جو کہ طالبان اور افغانستان ہے۔
صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک طویل سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب اتوار کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر چلے جانے کی خبر نشر ہوئی۔
***
طالبان قیادت کی جانب سے ہدایات کے بعد طالبان جنگج دارالحکومت کابل میں داخل ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین طالبان یا افغان حکومت پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں صارفین نے طالبان کے غالب آجانے پر سوالات بھی اٹھائے۔
***
صارف منیزے جہانگیر نے لکھا ’طالبان کے قبضے کا. جشن منانے والو! کیا آپ اے پی ایس کے بچوں کو بھول گئے ہیں؟ کیا آپ اپنے بچوں کو طالبان کی حکومت میں پالیں گے؟ طالبان کے قبضے کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔