پاک بھارت کرکٹ تعلقات
پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں برف بالاخر پگھلنے لگی ،
ڈربن میں پاکستان اور بھارتی بورڈ سربراہان کے درمیان
ملاقات ، جے شاہ نے ایشیاء کپ میں پاکستان آنے کی دعوت بھی قبول کر لی ۔
سنونیوز کے مطابق ذکا اشرف اور جے شاہ کے درمیان ملاقات آئی سی سی سالانہ اجلاس کے بعد ہوئی، پاکستان میں ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کے معاملات زیر بحث آئے، پاکستان اور بھارت کو کرکٹ پر مل بیٹھنا چاہیے، ذکا اشرف اور بی سی سی آئی سیکرٹری کا ملاقات میں اتفاق۔
ذکا اشرف نے جے شاہ کو ایشیاء کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی ، جسے بھارتی بورڈ کے سیکرٹری نے قبول کیا ۔ جواب میں جے شاہ کی جانب سے بھی چیئرمین پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کو ورلڈ میچز کے لئے بھارت آنے کی دعوت دی گئی، ذکا اشرف نے ورلڈ کپ کے دوران دورہ بھارت کی دعوت قبول کرلی
