پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ 

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ

رپورٹ کے مطابق انٹرسٹی کرایوں میں دو سو روپے تک اضافہ کردیا گیا ۔ شہر میں چلنےوالے رکشوں اور ویگنوں کے کرائے میں بیس روپے تک اضافہ ہوگیاپٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور پریشانی ، ٹرانسپورٹ مالکان نے راتوں رات ہی کرایوں میں اضافہ کردیا ۔ 
 
 لاہور سے اوکاڑہ ، لیہ ، گوجرانوالہ ، ، عارفوالہ فیصل آباد جانےوالی ٹرانسپورٹ کےکرائے سو روپے تک بڑھائے گئے ہیں ۔ ملتان ، اسلام آباد اور کراچی جانےوالی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرایوں میں 200 روپے تک اضافہ کیا ہے ۔ 
 
 عوام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صرف کرایہ ہی نہیں مہنگائی کا طوفان عام آدمی کے معمولات' زندگی کو خاصا متاثر کرتا ہے ۔ 
 
 خیال رہے نگران حکومت نے دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد        پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے
newswarningtv



 

Post a Comment

Previous Post Next Post