بارشوں کے باعث ایشیا کپ متاثر
بارشوں کے باعث ایشیا کپ متاثر ہونےکا خدشہ، وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع
ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ نظام کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہے
، گزشتہ روز پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے
سپر 4 مرحلے کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا، بارش کے باعث گزشتہ روز پالی کیلے میں ہونے والا پاک بھارت میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر شدید تنقید کی جارہی کہ ان کی ضد کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان یا یو اے ای میں نہ ہوسکا
newswarningtv