بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ایل او سی پر تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ میں 50 سالہ *خاتون شہید اور 4 سالہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ۔*
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر تتہ پانی اور جندروٹ *سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔*
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شہری آبادی* کو مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔**
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ میں 4سالہ بچی نایاب سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج معالجے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا**
Newswarningtv
