سعودی عرب میں یو ٹیوب کے صارفین 26 ملین,
![]() |
| Newswarningtv & news سعودی عرب میں یو ٹیوب کے صارفین 26 ملین |
سعودی عرب میں ڈیجیٹل میڈیا کے ماہر عبداللہ القرعاوی نے مملکت میں سماجی رابطہ وسائل کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی شہری روزانہ اوسطا تین گھنٹے دو منٹ موبائل استعمال کررہے ہیں ان میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق کورونا کی وبا، ایس او پیز کی پابندیوں اور گھروں میں بندش کے ماحول کے دوران مملکت میں سماجی رابطہ وسائل کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ ذہنی تفریح کا سامان اس کے سوا کچھ نہیں رہا۔
سعودی عرب میں انٹرنیٹ کا تین گنا زیادہ استعمال
’اہلیہ کا موبائل فون چیک کرنا جرم‘
عبداللہ القرعاوی نے کہا کہ مملکت میں 2020 کے دوران سماجی رابطہ وسائل استعمال کرنے والوں کی تعداد 25 ملین اور موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد 44 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
بعض شہریوں نے سماجی رابطہ جات کے لیے دو اور اس سے زیادہ موبائل حاصل کررکھے ہیں۔
ڈیجیٹل میڈیا کے ماہر کا کہنا تھا کہ 2020 کے دوران دنیا بھر میں انٹرنیٹ اور سماجی رابطہ وسائل استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔
2020 کے آغاز سے سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوا۔ سعودی عرب میں یو ٹیوب کے صارفین 26 ملین، واٹس ایپ 24 ملین، سنیپ چیٹ 16 ملین، ٹوئٹر 14 ملین، فیس بک مسینجر 14 ملین، فیس بک 14 ملین، انسٹا گرام 12 ملین اور ٹک ٹاک کے صارفین 10 ملین تک پہنچ گئے ہیں۔
اس وقت دنیا کی آبادی 7.75 ارب ہے۔ اس میں سے 4.54 ارب نے انٹرنیٹ، 5.19 ارب نے موبائل اور 3.80 ارب نے سوشل میڈیا سے استفادہ کیا ہے۔
