’سعودی عرب قطر کے ساتھ اپنی بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھول رہا ہے‘

کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد الصباح نے کہا ہے کہ سعودی عرب  قطر کے ساتھ اپنی بری، بحری اور فضائی سرحدیں آج رات سے کھول رہا ہے۔

Newswarningtv & news  ’سعودی عرب قطر کے ساتھ اپنی بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھول رہا ہے
Newswarningtv & news  ’سعودی عرب قطر کے ساتھ اپنی بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھول رہا ہے

 

سرکاری ٹی وی چینلالاخباریہ کے مطابق کلک کریں  سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سرحدیں کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شیخ احمد الصباح نے کہا کہ ’امیر کویت کی تجویز کی بنیاد پر سعودی عرب اور قطر کے مابین فضائی، زمینی اور بحری سرحدی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ’ یہ معاملہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے کویتی وزیر خارجہ کے ٹیلیفونک رابطوں کے نتیجے میں طے پایا ہے‘۔

 


جی سی سی اجلاس، شاہ سلمان کی جانب سے رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال


جی سی سی قائدین کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل


خلیجی سربراہ اجلاس اتحاد اور خوشحالی لائے گا: محمد بن سلمان 

 


*یہ اعلان سعودی عرب میں منگل کو سعودی عرب کےعلاقے العلا میں خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) سربراہی اجلا س کے موقع پر سامنے آیا ہے۔سربراہی اجلاس کی صدارت شاہ سلمان بن عبدالعریز کریں گے۔

*قطری ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو سعودی عرب میں ہونے والے خلیجی سربراہ اجلاس میں قطری وفد کی قیادت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کریں گے۔

*ایس پی اے کے مطابق اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ  خلیجی سربراہ اجلاس اتحاد و اتفاق اور خوشحالی لائے گا۔ 

 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب کی پالیسی خلیجی تعاون کونسل اورعرب ممالک کے اعلی مفادات کے حصول پر قائم ہے۔ سعودی عرب خلیجی اور عرب عوام کی فلاح و بہبود اور امن و استحکام کے لیے اپنی جملہ توانائیاں وقف کیے ہوئے ہے۔  

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ خلیجی سربراہ اجلاس *اتحاد و اتفاق کا باعث بنے گا- یہ خوشحالی اور فلاح کے کاررواں کو تقویت پہنچائے گا-  

 

Post a Comment

Previous Post Next Post